سندھ میں نئےبلدیاتی ایکٹ کےمطابق حلقہ بندیاں ہوں گی جس کا گزٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
کراچی محکمہ بلدیات سندھ نے صوبائی دارالحکومت کراچی کی حلقہ بندیوں سے متعلق گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس کے مطابق شہر میں 26ٹاؤنز اور 233 یونین کمیٹیز ہوں گی۔
گزٹ نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع کورنگی میں37 یونین کمیٹیز اور 5ٹاؤنز بنائےجائیں گے جب کہ ضلع جنوبی میں 2 ٹاؤنز اور 26یونین کمیٹیز ہوں گی۔
ضلع غربی میں3 ٹاؤن کونسلز اور 26 یونین کمیٹیز بنائی جائیں گی۔ ضلع ملیر میں 30یونین کمیٹیز، گڈاپ، ابراہیم حیدری، ملیرٹاؤن ہوں گے۔ ضلع وسطی میں45یونین کمیٹیزکی تعدادکم کردی گئی،5 ٹاؤنزہوں گے۔
Delimitation Gazette December 31, 2021
ضلع کیماڑی میں26 یونین کمیٹیز اور 3ٹاؤنز بنائےجائیں گے۔ضلع شرقی میں سعید غنی کےحلقہ انتخاب میں چنیسرٹاؤن بنا دیا گیا ہے۔ ضلع شرقی میں43یونین کمیٹیز اور 5ٹاؤنز بنائےجائیں گے۔
شہید بےنظیر آبادمیں 10ٹاؤن کمیٹیاں اور سانگھڑمیں17ٹاؤن کمیٹیاں ہوں گی۔ نوشہروفیروز میں 12 اور حیدرآباد میں 10 ٹاؤن ہوں گے۔ جامشورو میں 9 اور مٹیاری میں8 ٹاؤن کمیٹیاں ہوں گی۔ دادو میں 9، ٹنڈومحمدخان میں7 اور ٹنڈوالہ یار میں4 ٹاؤن کمیٹیاں ہوں گی۔