جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کیلئے اچھی خبر!

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب میں کورونا وائرس کے یومیہ کیسز کی تعداد 30 سے بھی کم ہوگئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مملکت کے محکمہ پاسپورٹ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ19 کے صرف 28 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

سعودی محکمہ صحت نے بتایا کہ گزرے چوبیس گھنٹوں میں کورونا سے 1 مریض کی موت واقع ہوئی۔

New COVID-19 cases in Saudi Arabia drop below the 30-mark

مملکت میں کورونا کے نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد وبا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 49 ہزار 618 ہوگئی اور اب تک 8829 مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

محکمہ صحت نے کہا کہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 38 مریضوں نے وبا کو شکست بھی دی۔

سعودی عرب میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 38 ہزار 740 ہوگئی ہے جبکہ فعال کیسز میں سے 48 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں