تازہ ترین

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

سعودی عرب سے اچھی خبر

ریاض: سعودی عرب میں گزشتہ دس روز کے دوران کوروناوائرس کے یومیہ کیسز 100 سے بھی کم رپورٹ ہوئے، یہ مثبت رجحان تاحال برقرار ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی محکمہ صحت نے مملکت میں کورونا صورت حال سے متعلق تازہ اعدادوشمار جاری کیے اور بتایا کہ گزشتہ روز بھی وبا کے صرف 63 مریض رپورٹ ہوئے۔

محکمہ کا کہنا ہے کہ یہ لگاتار چوتھا ہفتہ ہے جس میں یومیہ کیسز 500 سے کم ہی رہے اور اب یہ صورت حال ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر سو سے بھی کم کیسز سامنے آرہے ہیں۔

اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ روز 6 کورونا مریضوں کی اموات ہوئیں، نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد مملکت میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 46 ہزار 612 ہوگئی اب تک 8667 مریض جاں بحق ہوچکے ہیں۔

سعودی عرب میں 63 نئے کیسز سے زائد مریض صحت یاب ہوئے جن کی تعداد 71 تھی، اب تک وبا کو شکست دینے والوں کی تعداد 5 لاکھ 35 ہزار 602 ہوگئی۔

مکہ شہر سے سب سے زیادہ نئے کیسز 15 رپورٹ ہوئے جبکہ ریاض میں 13 مریض سامنے آئے۔ مملکت میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 2343 ہے جن میں سے 339 کی حالت تشویش ناک ہے۔

Comments

- Advertisement -