تازہ ترین

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

سعودی عرب: کاوشیں رنگ لے آئیں!

ریاض: سعودی حکومت کو کورونا کے خلاف مؤثر حکمت عملی کے ثمرات ملنے لگے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں حکومت کی کاوشوں کے سبب عالمی وبا پر قابو برقرار ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی کورونا وائرس کے صرف 49 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

سعودی محکمہ صحت نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2 کورونا مریضوں کی اموات ہوئیں، نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد وبا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 48 ہزار 666 ہوگئی ہے۔

سعودی عرب آنے سے قبل کسی اور ملک میں قیام سے استثنیٰ؟

مملکت میں کووڈ19 سے اب تک 8796 مریض زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 35 مریضوں نے وبا کو شکست بھی دی۔

مہلک وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 37 ہزار 605 ریکارڈ کی گئی۔

سعودی عرب میں کورونا کے فعال کیسز میں سے 61 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ وبائی صورت حال میں بہترین کے بعد حکومت پابندیوں میں بھی نرمی کررہی ہے۔

Comments

- Advertisement -