تازہ ترین

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

مری اور گلیات میں داخلے سے متعلق نیا فیصلہ

وفاقی حکومت نے مری اور گلیات میں گاڑیوں کے داخلے پر پابندی میں مزید توسیع کر دی۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ مری اور گلیات جانے کیلئے عائد پابندی میں 24گھنٹےکی مزید توسیع ‏کر دی ہے تاہم مری اور ملحقہ علاقے کے رہائشیوں پر پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ مری اور گلیات کی صورتحال کا مسلسل جائزہ لیا جا رہا ہے اور پابندی ہٹانےکا فیصلہ ‏صورتحال کا جائزہ لے کر کیا جائے گا۔

گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے پابندی میں توسیع کا نوٹیفیکیشن جاری کیا تھا جس کے مطابق مری میں ‏گاڑیوں کے ‏داخلے کی پابندی میں 10جنوری رات 9 بجے تک توسیع کی گئی تھی۔

اسلام آباد پولیس نے سترہ میل اور سیرینا ‏چوک پر3 چیک پوسٹیں بنا دی ہیں ان تینوں چیک پوسٹوں کے ‏ذریعے گاڑیوں کے مری داخلے کو روکا جائے گا البتہ ایمبولینسیں، سیکورٹی اداروں کی گاڑیاں اور فائر بریگیڈ کی ‏گاڑیاں پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی۔

خیال رہے کہ پاک فوج کے جوانوں نے مری میں ہر طرح کی نقل وحمل کےلیے مرکزی شاہرات،کلڈنہ باڑیاں شاہراہ ‏‏بھی کھول دی گئی ہے اور مرکزی شاہرات کھولنے کے بعد اب رابطہ ‏سڑکیں کھولنے کا کام جاری ہے۔

Comments

- Advertisement -