تازہ ترین

نواز شریف نے 4 سال بعد وطن واپسی کیلئے ٹکٹ بک کروالی

لندن : مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف...

شہری پٹرول پر بڑے ریلیف سے محروم

اسلام آباد: ڈالر کی سابقہ ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے...

حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر فریٹ مارجن بھی بڑھا دیا

اسلام آباد: او ایم سی اور ڈیلرز مارجن کے...

حکومت کا دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے بعد بڑے ایکشن کا فیصلہ

نگراں وفاقی حکومت نے دہشتگردی کے حالیہ تواتر سے...

بھارتی دارالخلافہ خواتین کیلیے ’’خطرناک ترین‘‘ شہر قرار

خواتین کیلیے غیر محفوظ شہروں کی نئی فہرست میں بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کو سب سے زیادہ خطرناک قرار دیا گیا ہے۔

بھارت میں خواتین کے ساتھ بدسلوکی کے واقعات آئے دن میڈیا کی زینت بنتے رہتے ہیں، اس صنفی جرائم سے ملک تو کیا غیر ملکی خواتین بھی محفوظ نہیں ہیں جس کا ثبوت خود بھارتی ادارہ ہے جس نے ملک میں خواتین کے لیے غیر محفوظ ترین شہروں کی نئی فہرست مرتب کی ہے اور اس میں بھی بھارتی راجدھانی کا راج برقرار ہے۔

اے آروائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر

کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو( این سی آربی) کی جانب سے غیر محفوظ شہروں کی جاری کردہ رپورٹ میں دارالحکومت نئی دہلی کو خواتین کے لیے سب سے زیادہ خطرناک شہر قرار دیا گیا ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ خواتین کے لیے بھارت کے تین سب سے خطرناک میٹرو پولیٹن شہروں کی فہرست میں دہلی کے علاوہ جے پور اور ممبئی بھی شامل ہیں۔

این سی آر بی کے تازہ ترین سروے میں کہا گیا کہ 2021 میں میٹرو پولیٹن شہروں میں نئی دہلی میں عصمت دری کے سب سے زیادہ ایک ہزار 226 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں، جب کہ گزشتہ سال بھارت کے 18 میٹرو پولیٹن شہروں میں عصمت دری کے 3 ہزار 208 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔

این سی آر بی کی اس رپورٹ میں خواتین کے لیے کولکتہ کو سب سے محفوظ شہروں میں سے ایک قرار دیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -