اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

نئی گاڑیاں بک کروانےکیلئے نئی مشکل

اشتہار

حیرت انگیز

نئی گاڑیاں بک کروانےکیلئے ایک نئی مشکل کھڑی ہوگئی۔۔پہلے ہی کمپنیوں نےگاڑیاں تاخیر سےسپلائی کرنے کی ‏روایت برقرار رکھی ہے وہیں ان گاڑیوں کو شوروم اور ڈیلرزتک پہنچانے والےکارکیرئیر ٹرانسپورٹرز نے گاڑیاں کمپنی ‏سےاٹھانےسےانکار کرتےہوئے ملک گیر ہڑتال کر دی ہے۔

کمپنی سے زیرو میٹر نئی اور قیمتی گاڑیاں کارڈیلرزاور شوروم تک نہیں پہنچ سکیں گی کیونکہ کار کیریئیر ‏ایسوسی ایشن نے ملک گیر سطح پرگاڑیوں کی لوڈنگ کا کام بند کرتے ہوئے ہڑتال کر دی ہے۔

صدر آل پاکستان کار کیرئیر ایسوسی ایشن امداد حسین کا کہنا ہے کہ کروڑوں روپے مالیت کی قیمتی گاڑیاں ‏ملزمان نے ٹرالرسے چھینناشروع کردی ہیں اس صورتحال میں موٹروے، ہائیوے پولیس سمیت رینجرز پولیس اور ‏گورنر تک سے رابطہ کیا لیکن واقعات پےدرپے ہو رہے ہیں اگر مطالبات نہ مانےگئےتو 72گھنٹوں بعد ‏گڈزٹرانسپورٹ کی سپلائی معطل کریں گے۔

آل پاکستان کار کیرئیر ایسوسی ایشن کا دعوی ہے کہ ہمارےکار کیریر کے عملہ کو ڈبل کیبن والوں نے اغواء کیا ‏اور کنڈیارو میں 2برینڈ نیو لینڈکروزر لے کر فرار ہوگئے اٹھائی جانے والی گاڑیوں میں ایک ترکش ایمبیسی کی نام ‏پر رجسٹر تھی جبکہ دوسری گاڑی ایک سینیٹر کے نام پر بک کرائی گئی تھی۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں