جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

دبئی میٹرو، ٹرام، بس سروس کے نئے اوقات جاری

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے ماہِ رمضان کے لیے اپنی سروسز کے نئے اوقات کا اعلان کر ‏دیا۔

میٹرو ‏

رمضان کے دوران ہفتے سے بدھ تک ریڈ لائن صبح 5 بجے سے رات 12 بجے تک چلے گی جب کہ ‏جمعرات کو صبح 5 بجے سے دوپہر ایک بجے اور جمعہ کے روز صبح 10 بجے سے ایک بجے دن ‏تک چلے گی۔

- Advertisement -

میٹرو گرین لائن ہفتے سے بدھ تک صبح ساڑھے پانج بجے سے رات 12 بجے تک چلے گی، ‏جمعرات کے روز ساڑھے پانج سے ایک بجے تک جب کہ جمعہ کے روز صبح 10 بجے سے دن ایک ‏بجے تک سروس فراہم ہوگی۔

ٹرام

ماہ رمضان میں دبئی ٹرام کے ہفتے سے جمعرات تک اوقات کار صبح صبح 6 بجے سے رات ایک ‏بجے تک جبکہ جمعہ کے روز صبح 9 بجے سے دن ایک بجے تک سروس فراہم ہوگی۔

پبلک بس

رمضان کے دوران دبئی کے تمام بڑے بس اسٹیشنز بشمول گولڈ سوق اسٹیشن سے پبلک بسیں صبح ‏‏4 بجکر 29 منٹ سے رات 12 بجکر 29 منٹ تک چلائی جائیں گی۔

الغوبیبہ اسٹیشن سے صبح 4 بجکر 16 منٹ سے دن ایک بجے تک، سب اسٹیشنز بشمول ستوا ‏اسٹیشن سے صبح 4بجکر 45 منٹ سے رات 11 بجے تک چلائی جائیں گی البتہ سی او 1 روٹ پر ‏تمام وقت ہی سروس مہیا کی جائے گی۔

پارکنگ

چارجز پارکنگ کی رمضان کے دوران ٹائمنگ ہفتہ تا جمعرات صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک اور ‏رات 8 بجے سے 12 بجے تک شب مقرر کی گئی ہے۔ ملٹی ٹرمینل چارج پارکنگ 24 گھنٹے دستیاب ‏رہے گی۔

فیری

فیری سروس (الغوبیبہ دبئی واٹر کینال – دبئی مرینا مال) تمام دن صبح 11.00 بجے اور شام 05:00 ‏بجے (صبح 11 بجے دبئی واٹر کینال پر سروس نہیں رکے گی)۔
مرینا مال سے تمام دن سیاحوں کی خدمت پر سہ پہر 03:30 اور 08:00 بجے ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں