تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

سعودی عرب میں مقیم غیرملکیوں کیلئے نئی سہولتیں اور فوائد

ریاض: سعودی حکومت نے تارکین وطن کے اقاموں کی سہ ماہی توسیع کا عمل شروع کردیا ہے جس سے غیرملکیوں کو مختلف سہولتیں میسر ہوں گی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مملکت کی وزارت داخلہ نے غیر ملکیوں کے اقاموں کی کم سے کم تین ماہ کے لیے توسیع کی سہولت پیش کی ہے، آن لائن تجدید کرانے کی صورت میں بینک کے ذریعے فیس ادا ہوگی۔

سعودی محکمہ پاسپورٹ وامیگریشن(جوازات) مملکت میں مقیم غیر ملکیوں کے اقاموں کی تجدید کے لیے مقامی سعودی بینکوں کے تعاون سے غیر ملکیوں کے اہل خانہ کے اقاموں کی تجدید پر عائد ماہانہ فیس جو کہ 400 ریال ہے کو بھی سہ ماہی کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا ہے۔

اقامے کی سہ ماہی تجدید کے فوائد

سعودی عرب میں 12 ماہ کے لیے اقامے کی توسیع ہوا کرتی تھی جس کے باعث کفیل کو اگر مختصر مدد کے لیے ملازم رکھنا ہو تو ممکن نہیں ہوپاتا تھا لیکن اب یہ عمل باآسانی طے پائے گا۔

اسی طرح مملکت میں ایسے اقامہ ہولڈر غیر ملکیوں کی بھی کمی نہیں جن کے بچے زیر تعلیم ہیں اور محض اس وجہ سے انہیں وطن نہیں بھجوا سکتے کہ یکمشت 12 ماہ کی فیس ادا کرچکے ہوتے ہیں جبکہ بچوں کے تعلیمی سال کے اختتام میں چند ماہ باقی ہوں، وہ بھی اس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

فیس کی ادائیگی کا طریقہ کار

سعودی محکمہ پاسپورٹ نے وضاحت کی ہے کہ تارکین کے اہل خانہ پر عائد ماہانہ فیس کی ادائیگی کے لیے دی جانے والی قسطوں کی سہولت کے لیے سعودی بینکوں نے ’پروگرام‘ تیار کرلیا ہے جس میں اہل خانہ کی ماہانہ فیس کی وصولی کے لیے تین ماہ کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

یہ بھی بتایا کہ جس طرح بارہ ماہ کی تجدید ہوتی تھی اسی طرح 3 ماہ کے لیے بھی اقامے کی توسیع ہوسکے گی۔

Comments

- Advertisement -