جمعرات, دسمبر 19, 2024
اشتہار

نیو گواردر ایئرپورٹ پر پہلی پرواز کب اڑان بھرے گی؟

اشتہار

حیرت انگیز

نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو آپریشنل کرنےکی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو گئیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی ہدایت پر 30 دسمبر کو نیو گوادر ایئرپورٹ کو مکمل فعال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہلی افتتاحی کمرشل پرواز پی آئی اے چلائے گا۔ اس حوالے سے پی آئی اے انتظامیہ اور ایئرپورٹس اتھارٹی کے درمیان 5 گھنٹے طویل اجلاس میں معاملات طے پا گئے ہیں۔

- Advertisement -

پی آئی اے آئندہ چند روز میں نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر عملہ تعینات کرے گا۔ چیک ان کیلئے کمپیوٹر سمیت دیگر اہم سامان بھی پی آئی اے ایئرپورٹ پر لگائے گا۔

ایئرپورٹ انتظامیہ کی جانب سے پی آئی اے حکام کو یقین دہانی کروائی گئی ہے کہ ایک سال تک کوئی فیس وصول نہیں کی جائے گی۔

چین کی 246 ملین ڈالر کی خطیر سرمایہ کاری سے نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ تعمیر کیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں