پیر, جنوری 20, 2025
اشتہار

نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ مکمل فعال، پہلی کمرشل فلائٹ لینڈ کرگئی

اشتہار

حیرت انگیز

گوادر: نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ مکمل فعال ہوگیا، وزیر دفاع خواجہ آصف  نے پہلی کمرشل فلائٹ کا افتتاح کیا۔

تفصیلات کے مطابق نیو گوادرانٹرنیشنل ایئرپورٹ کو باقاعدہ فعال کردیا گیا ، پی آئی اے کی پہلی پرواز پی کے 503 لینڈ کرگئی ہے۔

ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ پہلی پرواز کراچی سے 46 مسافروں کو لے کر کمرشل پرواز کی حیثیت سے11 بجے لینڈ ہوئی، پی آئی اے کی پرواز کو واٹر سلوٹ پیش کیا گیا۔

- Advertisement -

وفاقی وزیرخواجہ آصف نے نیوگوادر ایئرپورٹ پہلی پرواز کے مسافروں کا استقبال کیا، اس موقع ہر وزیراعلیٰ بلوچستان سرفرازبگٹی بھی موجود ہیں۔

اس کے علاوہ گورنر، سیکریٹری ایوی ایشن ،ڈی جی اے ایس ایف ، چیف سیکریٹری سمیت دیگر حکام بھی افتتاحی تقریب میں موجود ہیں۔

خیال رہے بین الاقوامی معیار کے حامل گوادر ایئرپورٹ کی تعمیر پر تقریباً 55 ارب لاگت آئی ہے، ترجمان پی اے اے کا کہنا تھا کہ بنیادی آپریشنز کے لیے ضروری افرادی قوت ایئرپورٹ پر تعینات ہے۔

ایئرپورٹ کی سالانہ گنجائش 4 لاکھ مسافرہے اور اس کا رن وے 3.6 کلومیٹر طویل ہے، ایئرپورٹ بوئنگ 747 اورایئربس اے 380 کوسہولت دینے کے قابل ہے

نیوگوادرانٹرنیشنل ایئرپورٹ جدید سیکیورٹی اور مسافروں کی سہولتیں میسر ہیں ، ایئرپورٹ پرجدید ایئر ٹریفک کنٹرول سسٹم اور نیوی گیشنل ایڈز نصب ہیں۔

گوادر ایئرپورٹ 4300 ایکڑ رقبے کے ساتھ پاکستان کا سب سے بڑا ایئرپورٹ ہے، اس کو 246 ملین ڈالر کی لاگت سے تیار کیا گیا ہے۔

منصوبےمیں سلطنتِ عمان اور حکومتِ چین کی گرانٹ بھی شامل ہے اور یہ سی پیک کا فلیگ شپ منصوبہ ہے۔

پی آئی اے کے مطابق گوادر ایئرپورٹ کو عالمی تجارت، رابطے کے مرکز میں بدلنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، ایئرپورٹ کو مشرق وسطیٰ ایشیا، چین اور دیگر خطوں سے جوڑے گا، گوادر ایئرپورٹ بڑی عالمی منڈیوں تک اضافی رسائی فراہم کرے گا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ایئرپورٹ سمندری خوراک، معدنیات اور دیگر برآمدات میں اضافی سہولت فراہم کرے گا۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں