اتوار, ستمبر 8, 2024
اشتہار

سعودی عرب سے چھٹیوں پر گئے غیرملکی ورکر کیلئے نیا مسئلہ

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی محکمہ پاسپورٹ(جوازات) نے غیرملکی ورکر کے سوال پر وضاحت جاری کی ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مملکت کے محکمہ پاسپورٹ وامیگریشن(جوازات) سے تارک وطن ملازم نے سوال کیا کہ خروج و عودہ پر مملکت سے باہر ہوں، خروج و عودہ کی مدت ختم ہوگئی ہے لیکن کفیل تجدید نہیں کروا رہا، خروج و عودہ میں توسیع کس طرح کروائی جا سکتی ہے؟۔

جوازات نے وضاحت پیش کی کہ اقامہ اور خروج و عودہ کی مدت میں توسیع کرانا ممکن ہے۔ اقامہ یا خروج و عودہ کی مطلوبہ فیس ادا کرنے کے بعد اسپانسر کے ابشر یا مقیم پورٹل کے ذریعے یہ عمل طے پاتا ہے۔

- Advertisement -

سعودی عرب میں داخل نہیں ہوسکتے، کتنے سال کی پابندی؟

آجر یا کفیل کی جانب سے تجدید نہ کرنے کی صورت میں متعلقہ ادارے سے رابطہ کیا جائے۔

سعودی حکومت نے تارکین وطن کی سہولت کے لیے آن لائن اقاموں اور ویزوں کی تجدید کا عمل شروع کیا ہے جبکہ اس سے قبل دستاویزات کی توسیع کے لیے غیرملکیوں کا مملکت میں ہونا لازمی ہوتا تھا۔

خیال رہے کہ بیرون مملکت رہتے ہوئے خروج و عودہ کی مدت میں توسیع سے بے شمار تارکین وطن کو فائدہ ہوا جن میں خاص کر وہ تارکین وطن قابل ذکر ہیں جو اپنے اہل خانہ کے ہمراہ مملکت میں مقیم ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں