تازہ ترین

چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک...

’بیلٹ پیپر پر پی ٹی آئی نہ ہو تو بھی الیکشن شفاف اور قانونی ہوں گے‘

لندن: نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی کا پریکس اینڈ پروسیجر قانون کیخلاف جواب سپریم کورٹ میں جمع

اسلام آباد: صدر سپریم کورٹ بار عابد زبیری اور...

عازمین حج کیلیے مخصوص سوٹ کیس اور موبائل پیکچ

اسلام آباد: عازمین حج کیلیے بڑی خوشخبری یہ ہے...
Array

نیا مسودہ قانون: اسپتال عملے کو ذہنی اذیت اور تنگ کرنے پر 6 ماہ قید اور 50ہزار روپے جرمانے کی تجویز

کراچی : نجی، سرکاری اسپتال، کلینکس،ڈاکٹرز اور لیبارٹریز کیلئے نئے مسودہ قانون میں اسپتال عملے کو ذہنی اذیت اور تنگ کرنے پر 6 ماہ قیداور 50ہزار روپےجرمانے کی تجویز دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نجی، سرکاری اسپتال، کلینکس،ڈاکٹرز اور لیبارٹریز کیلئے نیا مسودہ قانون تیار کرلیا گیا ، سندھ ہیلتھ کیئر سروس پر وائیڈرز اینڈ فیسیلیٹیز ایکٹ کا مسودہ آج پیش ہوگا۔

مسودے میں اسپتال،ہیلتھ کیئر سروس پر وائیڈر کو جسمانی وذہنی تشدد پرسزا تجویز کی گئی اور کہا ہے کہ مرکزصحت عملےکودھمکانا،تشدد ،املاک کونقصان پہنچاناقابل جرم ہوگا۔

مسودہ قانون میں اسپتال عملے کو ذہنی اذیت ،تنگ کرنے پر 6 ماہ قیداور 50ہزار روپےجرمانےکی تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ مرکز علاج میں لائسنس یافتہ اسلحہ لانا بھی ممنوع ہوگا۔

تجویز میں کہا گیا ہے کہ املاک کو 1لاکھ روپے تک کا نقصان ہونےپر 1ماہ قید،50ہزار جرمانہ ہوگا جبکہ ایکٹ کے تحت تشدد یا اکسانے کی کوشش پر جرمانہ اورقید کی سزا ہوگی۔

مجوزہ قانون کے مطابق طبی مرکز عملہ پابند ہوگا کہ علاج سے پہلے مریض یا اہلخانہ کو آگاہ رکھیں، اسپتال پابند ہوں گے کہ مریض یا اہلخانہ کو تحریری علاج سےآگاہ کرے۔

مسودے کے مطابق اسپتال عملے کی بدسلوکی کی صورت میں انتظامیہ کارروائی کی پابند ہوگی۔

Comments

- Advertisement -