بدھ, اپریل 30, 2025
اشتہار

ڈومیسٹک کرکٹ میں اصلاحات کیلئے قائم کمیٹی میں نئے ارکان شامل

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: ڈومیسٹک کرکٹ میں اصلاحات کیلئے قائم کمیٹی میں توسیع کر دی گئی۔

پی سی بی کی جانب سے تشکیل دی گئی ڈومیسٹک کرکٹ اصلاحاتی کمیٹی میں 8 نئے ممبران شامل کیےگئے ہیں۔ کمیٹی میں گورننگ بورڈ ممبران سمیت سندھ اور خیبر پختونخوا کے نمائندے شامل ہیں۔

کمیٹی میں چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد سید، چیئرمین پی سی بی کے ایڈوائزر بلال افضل، ڈائریکٹر چیمپئنز ایونٹ وہاب ریاض، سلیکشن کمیٹی کے رکن عاقب جاوید، ڈائریکٹر ڈومیسٹک عبداللہ خرم نیازی شامل ہیں۔

جی ایم ڈومیسٹک جنید ضیا، گورننگ بورڈ ممبر صدر بہاولپور ریجن طارق سرور، ڈیرہ مرادجمالی کے صدر ظفر اللہ جدگال، آزاد کشمیر ریجن کے صدر سجاد علی کھوکھر بھی کمیٹی کا حصہ ہیں۔

کمیٹی ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچر کیلئے اصلاحات تیار کرے گی۔ کمیٹی اپنی تجاویز چیئرمین پی سی بی کو بھجوائےگی۔

اس سے قبل پی سی بی نے 5رکنی ڈومیسٹک کرکٹ اصلاحات کمیٹی قائم کی تھی جس میں بلال افضل، سمیرسید، وہاب ریاض، عاقب جاوید اور خواجہ ندیم شامل تھے۔

ڈومیسٹک کرکٹ اصلاحات کیلئے 5 رکنی کمیٹی کا کوئی سربراہ مقرر نہیں کیا گیا جس پر سوالات اٹھائے جارہے تھے۔
کرکٹ مبصرین نے کمیٹی کی تشکیل پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ تمام کمیٹی ممبران کا تعلق ایک ہی شہر لاہور سے ہے جب کہ کمیٹی میں تمام بڑےشہروں کی نمائندگی ہونی چاہیے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں