اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

کراچی میں دودھ کی نئی قیمت کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کی سب سے بڑی آبادی والے شہر کراچی میں دودھ کی نئی سرکاری قیمت مقرر کر دی گئی۔

کمشنرکراچی اقبال میمن نے مشاورت کے بعد شہر میں دودہ کی نئی قیمت 120 روپے فی لیٹر مقرر کر دی جا کا ‏باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

دودھ کی نئی قیمت کا اطلاق جمعرات سے ہو گا۔

یہ فیصلہ کمشنرکراچی کی سربراہی میں قائم جائزہ کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں کیا گیا ہے۔ کمشنر کا کہنا ‏ہے کہ دودھ کی نئی قیمت فارمرز، ہول سیلرز اور ریٹیلرز کی مشاورت سے مقرر کی گئی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ دودھ کی ڈیری فارمرزکی قیمت105 اور تھوک قیمت 110روپےفی لیٹرہو گی۔ سرکاری قیمت ‏کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔

کمشنر اقبال میمن نے ہر3 ماہ بعد دودھ کی قیمت کا جائزہ لینےکا بھی فیصلہ کیا ہے۔

اہم ترین

مزید خبریں