اسلام آباد : اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے آئندہ دو ماہ کے لیے مانیٹری پالیسی کا اعلان کرد یا ہے شرح سود بغیر کسی کمی و بیشی کے 5.57 برقرار رکھی گی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک نے آئندہ دو ماہ کے لیے مانیٹری پالیسی کا اعلان کیا ہے جس میں شرح سود میں کوئی ردو بدل نہیں کیا گیا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کیے اعلامیہ کے مطابق بنیادی شرح سود 5.75 فیصد کی سطح پر ہی برقرار رکھی گئی ہے۔
- Advertisement -
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ملک میں مہنگائی میں مسلسل اضافے کا رجحان رہا ہے جب کہ رواں سال اکتوبر میں مہنگائی کی شرح 4.2 فیصد رہی ہے۔
واضح رہے درج ذیل پالیسی آئندہ دو ماہ کے لیے ہے جس کے بعد مزید دوماہ کے لیے پالیسی کا اعلان کیا جائے گا۔