اسلام آباد : پاک بحریہ کےنئےسربراہ کیلئے وائس ایڈمرل ظفرمحمودعباسی، وائس ایڈمرل عارف اللہ حسینی ، وائس ایڈمرل شاہ سہیل مسعود اور وائس ایڈمرل وسیم اکرم کے نام زیر غور ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ کے نئے سربراہ کی تقرری کا عمل شروع ہوگیا ہے ، نیوی کے سینئرموسٹ افسران پر مشتمل سمری وزیراعظم کو ارسال کردی گئی ہے۔
پاک بحریہ کے نئے سربراہ کیلئے وائس ایڈمرل ظفرمحمودعباسی، وائس ایڈمرل عارف اللہ حسینی، وائس ایڈمرل شاہ سہیل مسعود اور وائس ایڈمرل وسیم اکرم کے نام زیر غور ہیں۔
وائس ایڈمرل ظفرمحمودعباسی سنیارٹی فہرست میں پہلے نمبر پر ہے اور اس وقت چیف آف سٹاف کے عہدے پر موجود ہیں جبکہ وہ کمانڈنٹ پاکستان نیول اکیڈمی، کمانڈر سرفیس شپس اور ڈی جی پاکستان میری ٹائم سِکیورٹی ایجنسی بھی تعینات رہے۔
وائس ایڈمرل سید عارف اللہ حسینی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے اور اس وقت ڈپٹی چیف آف آپریشنز کے عہدے پر فائز ہیں جبکہ وائس ایڈمرل وسیم اکرم کا سنیارٹی میں تیسرا نمبر ہے اور اس وقت بطور ڈپٹی چیف آف ٹریننگ اینڈ ایویلیوایشن کے عہدے پر فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔
وزیر دفاع خرم دستگیر نے تقرر کی سمری وزیراعظم کو بھجوانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ صرف یہ بتا سکتا ہوں نئے نیول چیف کی سمری بھجوادی ہے۔
مزید پڑھیں : پاک بحریہ کے نئے سربراہ ایڈمرل ذکاء اللہ نے چارج سنبھال لیا
نئے نیول چیف کا فیصلہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کریں گے، جس کے بعد وزیراعظم کی سفارش پر صدرممنون حسین نیول چیف کی منظوری دیں گے۔
یاد رہے کہ نیول چیف ایڈمرل ذکا اللہ 8اکتوبر کو ریٹائرہو رہے ہیں، انھوں نے اکتوبر 2014 میں پاک بحریہ کے نئے سربراہ کا چارج سنبھالا تھا، پاک بحریہ کی کمان تبدیلی بھی اسی روز ہوگی۔