اشتہار

سندھ بھر میں مارکیٹوں کی بندش کا نیا حکم نامہ آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: وفاقی کے توانائی بچت پروگرام پر عملدرآمد کرتے ہوئے سندھ نے بڑا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں شاپنگ مال، مارکیٹیں ساڑھے آٹھ بجے بند کرانے کی ہدایت جاری کردی گئیں ہیں۔

اس سلسلے میں وزارت برائے بین الصوبائی رابطہ کی جانب سے چیف سیکریٹری سندھ کو خط لکھا گیا ہے جس میں کہا گیا کہ تجارتی مراکز رات ساڑھے آٹھ بجے جبکہ شادی ہال،ریسٹورنٹ کو رات10بجےبند کرانے کے وفاقی حکومت کے احکامات پر عملدرآمد کرایا جائے۔

- Advertisement -

ہدایت نامے میں کہا گیا کہ ڈپٹی کمشنرز اپنے اپنےعلاقوں میں توانائی پروگرام پرعملدرآمد کرائیں۔

وزارت برائے بین الصوبائی رابطہ کی ہدایت کے بعد کمشنر کراچی نے بھی ڈپٹی کمشنرز کو توانائی پروگرام پرعملدرآمد کی رپورٹ بنانے کی ہدایت کردی ہے اس سلسلے میں کراچی سمیت سندھ بھر میں اسٹریٹ لائٹس کو بھی محدود کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت کا مارکیٹوں کی بندش سے متعلق اہم اعلان

واضح رہے کہ بائیس فروری کو وزیراعظم شہباز شریف نے توانائی بچت پروگرام کے تحت مارکیٹوں کو رات ساڑھے آٹھ بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

وزیراعظم نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ توانائی کی بچت سے متعلق جو پروگرام بنایا تھا اس پرعمل نہیں ہوا مگر آج سے توانائی بچت کے پروگرام پرسختی سےعملدرآمد کرنےجارہےہیں، اس قسم کے فیصلے پرمن وعن عمل ہوجائےتو یقیناً معاشی بہتری کے فیصلےہونگے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں