اشتہار

وفاقی حکومت کا مارکیٹوں کی بندش سے متعلق اہم اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: توانائی بحران پر قابو پانے کے لئے حکومت نے مارکیٹوں  کو ساڑھے آٹھ بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں وزیراعظم نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے آئی ایم ایف پیکج، ملک میں توانائی بحران اور اس سے نمٹنے کے لئے حکومتی پلان پیش کیا۔

وزیراعظم نے بتایا کہ توانائی کی بچت سے متعلق جو پروگرام بنایا تھا اس پرعمل نہیں ہوا مگر آج سے توانائی بچت کے پروگرام پرسختی سےعملدرآمد کرنےجارہےہیں، اس قسم کے فیصلے پرمن وعن عمل ہوجائےتو یقیناً معاشی بہتری کے فیصلےہونگے۔

- Advertisement -

وزیراعظم شہباز شریف نے بتایا کہ مارکیٹیں ساڑھے آٹھ بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اگر ساڑھے8بجےمارکیٹس بند نہیں کی جائے گی توازخود بجلی منقطع کردی جائے گی۔

سرکاری گھروں کی نیلامی کا فیصلہ

وزیراعظم نے نیوز کانفرنس میں اعلان کیا کہ بڑے سرکاری گھروں کو شفاف طریقے سےنیلام کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ایسے کئی سرکاری گھر ہر شہروں میں ہیں جس سے کھربوں روپے کما سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: صدر مملکت کی جانب سے آج ضمنی مالی بجٹ کی منظوری دیئے جانے کا امکان

اس کے لئے وزیرقانون رانا ثنااللہ کی سربراہی میں کمیٹی بنائی گئی ہے جو منصوبہ بندی کرے گی۔

وزیراعظم نے اپنی نیوزکانفرنس میں کہا کہ چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ سے بھی درخواست ہے کہ اسی نوعیت کے فیصلے کریں،یہ اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہے، بچت ایک پائی کیوں نہ ہو عوام کاحق ہے،عدلیہ سمیت صوبائی حکومتیں بھی وفاقی حکومت کی پالیسی جیسےاقدامات کرے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں