The news is by your side.

Advertisement

پی آئی اے کے فضائی میزبانوں کیلئے نئے احکامات جاری

کورونا وبا کی چوتھی لہر اور بڑھتے کیسز کے پیش نظر قومی ایئرلائن پی آئی اے نے فضائی ‏میزبانوں کیلئے نئے احکامات جاری کر دیے۔

پی آئی اے نے فضائی میزبانوں کے لئے ویکسینیشن لازمی قرار دیتے ہوئے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ ‏کے بغیر فضائی میزبانوں کے ڈیوٹی کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ ‏

کورونا سے بچاو کے ضمن میں فضائی میزبانوں کے ڈیوٹی فری شاپ جانے پر بھی پابندی عائد کی ‏گئی ہے۔
اس حوالے سے پی آئی اے کے شعبہ فلائٹ سروسز نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے ‏مطابق ویکسین کی ایک یا دو ڈوز کا حامل ہونے پر مبنی نادرا کا سرٹیفکیٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔

حکومتی ہدایات کے تحت یکم اگست سے بغیرسرٹیفکیٹ اندرون ملک پرواز پرتعیناتی نہ کی جائے، ‏ایک ڈوزکی صورت میں 1166 سے جاری میسیج پیش کرنا بھی ضروری ہو گا۔

انٹرنیشنل پروازوں کے میزبانوں کے ٹرمینل بلڈنگ میں غیرضروری نقل وحرکت کی بھی ممانعت ہو ‏گی۔

بین لاقوامی پروازوں کے میزبانوں کی جانب سے خلاف ورزی پرجرمانہ عائد کئے جانے کا فیصلہ کیا ‏گیا ہے خلاف ورزی پرجرمانے کی رقم تنخواہ سے منہا اور انضباطی کارروائی بھی کی جائے گی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں