اشتہار

ویون رچرڈز اور ڈیرن سیمی کے نئے پاکستانی نام

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پی ایس ایل فائنل کے لیے لاہور آمد اور پاکستان کے شائقین کرکٹ کے ساتھ اظہار یکجہتی کا اظہار کرنے پر وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ نے ویون رچرڈ کو گلیڈی ایٹر آف پاکستان جب کہ پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کو ڈیرن سیمی خان کا نام دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایئٹر کے مینٹور سر ویون رچرڈ اور پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کا پی ایس فائنل کھیلنے کے لیے لاہور آمد کے دلیرانہ فیصلے کو جہاں عوامی سطح پر سراہا جا رہا ہے وہیں حکومتی سطح پر بھی خراج تحسین پیش کیا گیا۔

وفاقی وزیر نے سرویون رچرڈ اور ڈیرن سیمی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایئٹر کے سرویون رچرڈ کو گلیڈی ایئٹر آف پاکستان جب کہ پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کو ڈیرن سیمی خان کا لقب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم آپ کو اب اس نام سے پکارا کرے گی۔

- Advertisement -

اس حوالے سے وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ریاض پیرزادہ نے پاکستان آنے والے تمام غیرملکی کھلاڑیوں کو پاکستان کا تاحیات دوست قراردیتے ہوئے تمام غیرملکی کھلاڑیوں کی آمد پر شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی خدشات کے باوجود غیر ملکی کھلاڑیوں کا پاکستان آنا قابل تحسین اور دلیرانہ فیصلہ ہے جس کے لیے تمام غیر ملکی کھلاڑیوں بالخصوصآ سر ویون رچرڈز اور ڈیئرن سیمی کے مشکور ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں