اسلام آباد: ملک میں دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خاتمے کے لیے حکومت نے نئی حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے ، جس کا آغاز اسلام آباد سے کردیا گیا ہے۔
دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خاتمے کے لیے حکومت کی نئی حکمت عملی کے تحات اسلام آباد کی تمام مساجد ، مدارس ، امام بارگاہوں اور دیگر عبادت گاہوں میں شدت پسندی اور انتہاپسندی سے متعلق لٹریچر پر پابندی عائد کردی گئی ہے ۔
مساجد ، مدارس اور امام بارگاہوں کو مراسلے جاری کیے گئے ہیں، جن میں واضح کیا گیا ہے کہ شدت پسندی اور نفرت آمیز مواد کی برآمدگی کی صورت میں متعلقہ انتظامیہ کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق اس حکمت عملی پر ملک بھر میں مرحلہ وار عملدرآمد کیا جائے گا۔