کراچی: کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سونے کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 50 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 13 ہزار 400 روپے ہوگئی۔
فی تولہ قیمت میں کمی کے بعد 10 گرام سونے کی قدر 41 روپے کم ہوکر 97 ہزار 222 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان رہا، سونے کی فی اونس قدر 10 ڈالر اضافے سے 1860 ڈالر پر پہنچ گئی۔
ادھر اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان رہا، اسٹاک ایکسچینج میں مجموعی شئیرز کا حجم 80 کروڑ سے تجاوز کر گیا۔
چار ماہ بعد اسٹاک ایکسچینج میں 80 کروڑ سے زائد شئیرز کا کاروبار کیا گیا اور 100 انڈیکس 316 پوائنٹس اضافے سے 45922 پر بند ہوا ۔
اسٹاک ایکسچینج میں دس سال میں نویں بار 80 کروڑ سے زائد شئیرز کا کاروبار کیا گیا۔