منگل, مارچ 18, 2025
اشتہار

نیٹ میٹرنگ پالیسی میں تبدیلی کے بعد سولر پینلز کی نئی قیمت کیا ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ملک میں نیٹ میٹرنگ کے قوائد میں تبدیلی کے بعد نیٹ سولر پینلز کی نئی قیمت کیا ہے، اس حوالے سے تفصیلات درج ذیل ہیں۔

سولر صارفین کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ نیٹ میٹرنگ پالیسی میں بڑی تبدیلی کے بعد سولر پینلز کی قیمتیں کم ہو رہی ہیں، جس کی شرح 175,000 روپے تک نیچے گئی ہے، حکومت کی نیٹ میٹرنگ پالیسی میں ترامیم کے بعد مقامی سولر مارکیٹ میں تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں۔

سولر پینل کی قیمتوں میں کمی آنا شروع ہو گئی ہے، جس سے قابل تجدید توانائی میں سرمایہ کاری کرنے والے صارفین کو فائدہ پہنچنے گا۔

نیٹ میٹرنگ پالیسی : کیا لوگوں کو سولر پینلز سے دور رکھنے کا منصوبہ ہے؟

اگر مارکیٹ کے لحاظ سے بات کی جائے تو سولر سسٹم کی تنصیب کی لاگت 35,000 روپے سے 175,000 روپے تک کم ہوگئی ہے۔

اس وقت ایک اندزے کے مطابق 5 کلو واٹ سولر سسٹم کی قیمت تقریباً 5 لاکھ سے ساڑھے 5 لاکھ روپے ہے جبکہ 7 کلو واٹ کے سسٹم کی قیمت 6 لاکھ روپے کے قریب ہے۔

اس کے علاوہ 10 کلو واٹ سسٹم کی قیمت فی الحال 8 لاکھ روپے سے زیادہ ہے جبکہ 12 سے 15 کلو واٹ سسٹم کی قیمت 12 لاکھ ملین روپے سے زائد ہے۔

نیٹ میٹرنگ پالیسی : سولر سسٹم صارفین کیا کریں؟ ماہر توانائی کا اہم مشورہ

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں