سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز (سی ڈی این ایس) ایک سال تک کی میچورٹی مدت کے ساتھ شارٹ ٹرم سیونگ سرٹیفکیٹس پر شرح منافع فراہم کرتا ہے۔
سرٹیفکیٹس کو پہلی بار 2012 میں لانچ کیا گیا تھا اور یہ تین، 6 ماہ اور ایک سال کی میچورٹی مدت کے ساتھ سرمایہ کاروں کو قلیل مدتی فنڈنگ کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے بنائے گئے ہیں۔
تمام پاکستانی شہریوں کے ساتھ بیرون ملک مقیم پاکستانی بھی اسے خریدنے کے اہل ہیں۔
ایک سرمایہ کار اس زمرے میں کم از کم دس ہزار روپے جمع کرواسکتا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ کوئی حد نہیں ہے۔
مرکز قومی بچت نے حال ہی میں 31 جنوری 2025 کو شارٹ ٹرم سیونگ سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح پر نظرثانی کی جو اب بھی لاگو ہے۔
شارٹ ٹرم سیونگ سرٹیفکیٹس منافع کی شرح فروری 2025
تین ماہ کی میچورٹی کے لیے منافع کی شرح 11.24 فیصد یا ہر ایک لاکھ روپے کی سرمایہ کاری پر 2810 روپے مقرر کی گئی ہے جو کہ گزشتہ 12.76 فیصد کے مقابلے میں ہے۔
چھ ماہ کی میچورٹی کیٹیگری کے منافع کی شرح 11.32 فیصد یا 5660 روپے مقرر ہے جبکہ ایک سال کی میچورٹی سے منافع کی شرح 11380 روپے یا 11.38 مقرر کی گئی ہے۔