جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

سعودی عرب جانے کے خواہش مند افراد کیلئے قرنطینہ کے نئے ضوابط جاری!

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی محکمہ شہری ہوابازی نے مملکت آنے والے مسافروں کے لیے قرنطینہ کے نئے قوائد وضوابط جاری کردیے، تمام لوگوں پر ہوٹل قرنطینہ کا اصول لاگو ہوگا۔

محکمہ شہری ہوابازی نے کئی زمروں میں شامل افراد کو قرنطینہ کی نئی پالیسی کی قید سے آزاد بھی کیا ہے جن میں سعودی خواتین و حضرات، سعودی کی غیرملکی بیوی اور ماں، سعودی خاتون کا غیرملکی شوہر اور اس کی ماں، سعودی خاتون کے غیرملکی بیٹے و بیٹیاں اور سعودی فیملی کے ہمراہ آنے والے گھریلو کارکن شامل ہیں۔

مذکورہ بالا افراد صرف سات دن گھر پر ہی قرنطینہ کریں گے جبکہ چھٹے دن کورونا ٹیسٹ کرانا ہوگا۔ جبکہ وہ افراد جو ممنوعہ ممالک سے آرہے ہیں لیکن وہ ویکسین یافتہ ہیں تو انہیں بھی ہوٹل قرنطینہ سے آزادی ہوگی، صرف گھر پر 7 دن گزارنے ہوں اور چھٹے دن کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ بھی طلب نہیں کی جائے گی۔

سعودی محکمہ کا کہنا ہے کہ غیر ویکسین یافتہ سعودی شہریوں پر پابندی ہوگی کہ وہ مملکت سے باہر جاتے وقت سفر سے قبل 72 گھنٹے اندر پی سی آر ٹیسٹ کرائیں، ایسے شہریوں پر ہوٹل قرنطینہ یا مملکت واپسی پر پی سی آر کی پابندی نہیں ہوگی۔ صحت کا عملہ اور ان کے اہل اعیال ویکسین یافتہ بھی ہوں تو سفر کے لیے کورونا ٹیسٹ لازمی ہے۔

اسی طرح غیر ویکسین یافتہ سفارتکاروں اور ان کے اہل و عیال پر پابندی ہوگی کہ وہ سفر سے تقریبا 72 گھنٹے قبل پی سی آر ٹیسٹ کرائیں، جبکہ سات دن قرنطینہ اور کورونا ٹیسٹ بھی لازمی ہے۔

سعودی عرب منظور شدہ لیبارٹریز کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ قبول کرے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں