سری لنکا کے آل راؤنڈر تھسارا پریرا نے ایک اوور میں چھ چھکے لگانے کا نیا ریکارڈ بنا ڈالا۔
انہیں پہلے سری لنکن بیٹسمین ہونے کا اعزاز حاصل ہوگیا ہے جنہوں نے پروفیشنل کرکٹ کے کسی بھی فارمیٹ میں ایک اوور میں چھ چھکے لگائے۔
WATCH: Thisara Perera hits 6️⃣ sixes💥in an over💪https://t.co/6kvgdx1wqI @PereraThisara
— Sri Lanka Cricket 🇱🇰 (@OfficialSLC) March 29, 2021
ڈومیسٹک میچ میں سری لنکا آرمی کی نمائندگی کرتے ہوئے پریرا نے صرف 13 گیندوں پر 52 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
سر گیری سوبرز نے پہلی بار ایک اوور میں چھ چھکے لگائے تھے جس کے بعد روی شاستری نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں چھ چھکے مارے۔
ہرشل گبزنےاٹرنیشنل کرکٹ میں پہلی بارچھ چھکے لگائے جب کہ حال ہی میں ویسٹ انڈین کپتان پولارڈ نے سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میں چھ چھکے لگائے۔