پیرو کے نیشنل پارک میں چھپکلی کی نئی قسم دریافت ہوئی ہے۔
اوٹیشی نیشنل پارک کے حکام کے مطابق سائنسدانوں نے جنوب مشرقی پیرو کے شہر کسکو میں ایک محفوظ قدرتی علاقے میں چھپکلی کی ایک نئی قسم دریافت کی ہے۔
اس چھپکلی کو ’پروکٹوپورس ٹائٹنس‘ کا حیاتیاتی نام دیا گیا ہے، یہ بلند پہاڑوں پر ہی پائی جاتی ہے، یہی وجہ ہے کہ یہ چھپکلی سب سے پہلے 3241 میٹر کی بلندی پہاڑ پر دیکھی گئی ہے۔
چھپکلی گہرے سرمئی رنگ کی ہے جس کے اطراف اور سر پر پیلے اور سنہرے دھبے ہیں، جبکہ اس کی دم اس کے جسم سے لمبی ہے۔