تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

مقامی حکومتوں کا نیا نظام عوام کوبا اختیار بنانےمیں انقلاب برپا کریگا، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مقامی حکومتوں کا نیا نظام عوام کوبا اختیار بنانےمیں انقلاب برپاکرےگا، نئےنظام کےذریعےتعمیروترقی اور مسائل کاحل مقامی طورپرممکن بنایاجاسکے گا۔

تفصیلات کے مطا بق وزیراعظم کی زیر صدارت فاقی دارالحکومت کے نئے بلدیاتی نظام سے متعلق ایک اجلاس ہوا جس میں اسلام آباد کےنئے مقامی حکومت کےمجوزہ نظام پربریفنگ دی گئی۔

وزیر اعظم کواسلام آباد کیلئے تجویزکردہ نئے لوکل گورنمنٹ نظام کے خد وخال پر تفصیل سے آگاہ کیا گیا اور بتایا گیا کہ نئے نظام میں میئرکا انتخاب براہ راست الیکشن کےذریعےکیا جائے گا.

بریفنگ میں کہا گیا کہ ترقیاتی منصوبوں اور روزمرہ کےمعاملات کی ذمہ داری میئر کو سونپی جائےگی، وزیر اعظم نےدارالحکومت کیلئے مقامی حکومت کے نئے نظام سے متعلق تجاویزکوسراہا۔

اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مقامی حکومتوں کا نیانظام عوام کوبا اختیار بنانےمیں انقلاب برپاکرےگا، نئے نظام کے ذریعے تعمیر و ترقی اور مسائل کاحل مقامی طورپرممکن بنایا جاسکے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ مقامی حکومتوں کےنئےنظام کامقصداختیارات لوکل سطح پرمنتقل کرناہے۔

Comments

- Advertisement -