دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے مختصر فارمیٹ اور ایک روزہ میچز کے کھلاڑی کی نئی درجہ بندی جاری کردی ہے، ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں قومی ٹیم کے کپتان کی مزید بہتری ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے ٹی 20 کی تازہ ترین رینکنگ جاری کردی ہے، نئی رینکنگ میں انگلینڈ نے ڈیوڈمیلان پہلی پوزیشن پر قبضہ جمائے ہوئے ہیں جبکہ دوسرے نمبر پر آسٹریلیا کے ایرون فنچ موجود ہیں۔
قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم ایک درجے ترقی پاتے ہوئے تیسرے نمبر پر آگئے ہیں، آئی سی سی کی پچھلی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں چوتھے پوزیشن پر موجود تھے، بابراعظم نے تیسری پوزیشن پر بھارتی بلے باز لوکیش راہول کو چوتھے نمبر پر دھکیلا ہے۔
انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میں بہترین کارکردگی کی بدولت بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی درجہ بندی میں بہتری آگئی ہے، اور وہ پانچویں پوزیشن لئے ہوئے ہیں۔
سری لنکا کے خلاف شاندار کارکردگی کے باعث ویسٹ انڈیز کے شائے ہوپ پانچ درجہ ترقی پاکرآٹھویں نمبرپر آگئے ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی کے ٹاپ ٹین بولرز میں کوئی پاکستانی شامل نہیں ہیں جبکہ افغانستان کے راشد خان پہلے، جنوبی افریقا کے تبریز شمسی دوسرے جبکہ افغانستان کے ہی مجیب الرحمان تیسری پوزیشن پر برا جمان ہیں۔
آئی سی سی کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈز کی نئی درجہ بندی میں افغانستان کے محمد نبی پہلی پوزیشن، بنگلہ دیش کے شکیب الحسن دوسرے جبکہ آسٹریلیا کے گلین میکس ویل تیسرے نمبر پر ہیں، ٹی ٹوئنٹی کی آل راؤنڈز کٹیگری میں بھی کوئی پاکستانی شامل نہیں۔
آئی سی سی کی جانب سے ون ڈے کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ کے مطابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی پہلے، روہت شرما دوسرے جبکہ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔
بولرز کی ایک روزہ رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ کا پہلا نمبر ہے جبکہ پاکستان کے محمد عامر نویں پوزیشن پر ہیں، اسی طرح آل راؤنڈر کی درجہ بندی میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن پہلے ،افغانستان کے محمد نبی دوسرے جبکہ انگلینڈ کے بین اسٹوک تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔
قومی ٹیم کے آل راؤنڈر اور جنوبی افریقہ و زمبابوے کی سیریز آؤٹ ہونے والے عماد وسیم پانچویں پوزیشن پر موجود ہیں۔
Back-to-back fifties in the ongoing #INDvENG series have helped Virat Kohli reclaim the No.5 spot in the @MRFWorldwide ICC T20I Player Rankings 👀
Full list: https://t.co/iM96Oe6eu6 pic.twitter.com/JkxEyZGTLr
— ICC (@ICC) March 17, 2021
Shai Hope was the highest run-scorer in the #WIvSL ODIs with 258 runs at 86.00 👏
His brilliant performance has helped him break into the top 10 of the @MRFWorldwide ICC ODI Player Rankings.
Full list: https://t.co/9XBRp67hlj pic.twitter.com/7VTCuse11v
— ICC (@ICC) March 17, 2021