جمعرات, جولائی 4, 2024
اشتہار

نئے ٹیکسز کا اطلاق: گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے اہم خبر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : نئے مالی سال میں نئے ٹیکسز کے اطلاق کے بعد گاڑیوں پر ٹیکس ریٹ بڑھا دیے گئے، جس سے گاڑی کی خریداری مشکل ہوجائے گی۔

تفصیلات کے مطابق نئے مالی سال کے آغاز ہوتے ہوتے ہی گاڑیوں، پرزوں، میک اپ، شیونگ سامان، کوٹس کی درامد پر بھی ریگولیٹری ڈیوٹی لگ گئی ہے اور مقامی تیار گاڑیوں پر ٹیکس ریٹ بڑھا دیے گئے۔

نئے ٹیکسز کے تحت 850 سی سی تک گاڑی کی قیمت پر فکسڈ ٹیکس 10000 کی بجائے اعشاریہ 5 فیصد عائد ہوگا،851 سے 1 ہزار سی سی گاڑی کی قیمت پر فکسڈ ٹیکس 20 ہزار روپے کی بجائے 1 فیصد ٹیکس عائد ہوگا۔

- Advertisement -

1001 سے 1300 سی سی گاڑی کی قیمت پر فکسڈ ٹیکس 25 ہزار کی بجائے 1.5 فیصد ٹیکس ہوگا اور 1301 سے 1600 سی سی گاڑی کی قیمت پر فکسڈ ٹیکس 50 ہزار کی بجائے 2 فیصد ٹیکس عائد کر دیا۔

1601 سے 1800 سی سی گاڑی کی قیمت پر فکسڈ ٹیکس 1 لاکھ 50 ہزار کی بجائے 3 فیصد ٹیکس جبکہ 1801 سے 2000 سی سی گاڑی کی قیمت پر 2 لاکھ فکسڈ ٹیکس کی بجائے 5 فیصد ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔

2001 سے 2500 سی سی گاڑی کی قیمت پر 1 فیصد ٹیکس بڑھا کر 7 فیصد تک ٹیکس عائد کر دیا گیا، 2501 سے 3000 سی سی گاڑی کی قیمت پر بھی 1 فیصد ٹیکس بڑھا کر 9 فیصد تک ٹیکس عائد کر دیا۔

3000 سی سی سے بڑِی گاڑی کی قیمت پر مزید 2 فیصد ٹیکس بڑھا کر 12 فیصد ٹیکس عائد کر دیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں