تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

بغیر اجازت تصویر شیئر کرنے پر پابندی، ٹوئٹر کا نیا قانون ‏

سوشل نیٹ ورکنگ سروس ٹوئٹر نے صارفین کے لیے نئے ضابطوں کا اعلان کر دیا۔

ٹوئٹر نے رضامندی کےبغیر کسی کی تصویر یا ویڈیو شیئر کرنے پر پابندی لگا دی۔ نیاقانون بھارتی نژاد کےسی ای ‏او کا عہدہ سنبھالنےکے ایک دن بعد نافذ کیا گیا ہے۔

عوامی شخصیات کےعلاوہ تصویر یا ویڈیو رضامندی کے بغیر شیئر کرنے پر پابندی ہو گی۔ نئےضابطوں کے مطابق ‏کوئی شخص ٹوئٹر کو اپنی تصویر یا ویڈیو ہٹانےکا کہہ سکتا ہے۔

ٹوئٹر نے واضح کیا ہے کہ کوئی شخص کہے کہ تصویر یا ویڈیو اجازت کے بغیر شیئر کی گئی توہٹادی جائےگی۔

سٹی یونیورسٹی نیویارک میں صحافت کے پروفیسر جیف جارویز نے نئی پالیسی کی وضاحت کا مطالبہ کرتے ہوئے ‏سوال پوچھا ہے کہ کسی کنسرٹ کی تصویر شیئر کروں تو کیا مجھےہر شخص سےپوچھنا ہو گا؟

بھارتی نژاد پراگ اگروال نے معروف مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کے نئے چیف ایگزیکٹو کی ذمہ داریاں ‏سنبھال لی ہیں۔ پراگ اگروال ٹوئٹر میں بحیثیت چیف ٹیکنیکل آفیسر خدمات سرانجام دے رہے تھے۔

خیال رہے کہ دو روز قبل ٹوئٹر کے چیف ایگزیکٹو جیک ڈورسی نے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا تاہم وہ 2022 ‏میں اپنی مدت ختم ہونے تک بورڈ کا حصّہ رہیں گے۔

Comments

- Advertisement -