تازہ ترین

خبردار! پاکستان میں 2 افراد میں کرونا کی نئی قسم کی تصدیق ہوگئی

اسلام آباد : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے برطانیہ سے آنے والے دو افراد میں کرونا وائرس کی نئی قسم کی تصدیق کردی۔

تفصیلات کے مطابق مہلک ترین وبا کرونا وائرس کی دنیا پر یلغار ابھی رکی نہیں تھی کہ کوویڈ نائنٹین کی نئی قسم نے لوگوں کو اپنی لپیٹ میں لینا شروع کردیا، برطانیہ سے پھیلنے والی کرونا کی بی 117 نامی نئی قسم کی پاکستان میں بھی دو افراد میں تشخیص ہوگئی۔

نیشنل انسٹیٹوٹ آف ہیلتھ اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے بھی برطانیہ سے آئے دو افراد میں نئے وائرس کی تصدیق کی گئی ہے۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں نئے وائرس کی تصدیق گزشتہ ماہ ہوئی تھی، برطانیہ میں آنے والا نیا وائرس دیگر 31 ممالک میں بھی پایا گیا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ برطانیہ سے آنے والوں کےلیے نئے وائرس کا ٹیسٹ کروانا لازم ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کرونا نے مزید 39 افراد کی جان لے لی

خیال رہے کہ پاکستان میں چوبیس گھنٹے کے دوران کرونا وائرس سے مزید 39 افراد انتقال کرگئے جبکہ 1 ایک ہزار 895 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

Comments

- Advertisement -