تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

کورونا کی نئی قسم، پوری دنیا کے لیے انتباہ!

لندن: برطانوی طبی ماہر شیران پیکاک نے خبردار کیا ہے کہ کوروناوائرس کی نئی قسم پوری دنیا میں پھیل سکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سائنس دان نے متنبہ کیا ہے کہ برطانیہ میں پائی جانے والی کوروناوائرس کی نئی قسم پوری دنیا میں اپنے پنجے گاڑ سکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے علاقے کینٹ میں پہلی مرتبہ وائرس کا نیا اسٹرین کے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد چینیٹک سرویلانس پروگرام کے سربراہ شیران پیکاک نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اس کے پوری دنیا تک پھیلنے کے امکانات ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کوروناوائرس کی نئی قسم کے خلاف ویکسین غیرمؤثر بھی ہوسکتی ہے، حالیہ ہفتوں سے نیا اسٹرین برطانیہ میں تباہی مچارہا ہے لیکن اس میں اتنی صلاحیت کے کہ پوری دنیا تک پھیل جائے۔

کورونا کی نئی قسم کے بعد نیا چیلنج کھڑا ہوگیا

عالمی ادارہ صحت کے مطابق برطانیہ میں وائرس کی نئی قسم پہلی مرتبہ جنوب مشرقی برطانیہ سے نمودار ہوئی جس کے بعد ماہرین نے بتایا کہ وائرس میں میوٹیشن کا یہ عمل ستمبر سے ہی ہورہا تھا۔

خیال رہے کہ حالیہ دنوں ماہرین نے انکشاف کیا تھا کہ برطانیہ میں کوروناوائرس نئی قسم مزید میوٹیشن کے عمل سے گزر رہی ہے جو پریشان کن معاملہ ہے۔

محققین نے دعویٰ کیا تھا کہ وائرس کی نئی قسم میں ‘میوٹیشن ای 484’ کا عمل میں ہورہا ہے، جینیات کی یہ تبدیلی اس سے قبل جنوبی افریقا اور برازیل میں ریکارڈ کی جاچکی ہے۔ سائنس دانوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ مزید جینیاتی تبدیلیاں ویکسین اور علاج کے طریقہ کار پر اثرات مرتب کرسکتی ہیں۔

Comments

- Advertisement -