اشتہار

’’امن سے تکمیل تک‘‘ نیا عمرہ سیزن پلان اور سلوگن جاری

اشتہار

حیرت انگیز

مسجد الحرام اور مسجد نبوی انتظامیہ کے سربراہ اعلیٰ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے نئے عمرہ سیزن کا پلان جاری کر دیا جس کا سلوگن امن سے تکمیل تک رکھا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مسجد الحرام اور مسجد نبوی انتظامیہ کے سربراہ اعلیٰ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے نئے عمرہ سیزن کا پلان جاری کر دیا جس کا سلوگن امن سے تکمیل تک رکھا گیا ہے اور منصوبے کو خواتین اور نوجوان نافذ کریں گے۔

اس موقع پر حرمین شریفین انتظامیہ کا نیا لوگو بھی جاری کیا گیا جس کا محور مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے اہم قابل دید مقامات ہیں۔

- Advertisement -

عمرہ پلان اور سلوگن کے اجرا کے حوالے سے تقریب ہوئی جس سے خطاب میں شیخ عبدالرحمان السدیس نے بتایا کہ عمرہ سیزن کا نیا پلان جدید ٹیکنالوجی سے بھرپور استفادہ کرے گا۔ مصنوعی ذہانت پر منحصر مشینوں سے کام لیا جائے گا جس میں ڈیجیٹل سروس کا دائرہ وسیع ہوگا اور عمرے کی ادائیگی میں آسانی پیدا کرنے کے لیے نئی ایپس متعارف کرائی جائیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ نئے سیزن کے دوران زائرین کو بہترین روحانی ماحول فراہم کیا جائے گا اور ان کے علمی معیار اور ثقافتی تنوع کا بھی خیال رکھا جائے گا۔ اس موقع پر مختلف خدمت گار ادارے ٹیم ورک کے طور پر کام کریں گے اور ماحولیاتی احتیاطی تدابیر حد درجے تک اختیار کی جائیں گی۔

 

عبدالرحمان السدیس نے یہ بھی بتایا کہ مسجد نبوی کے لیے سعودی عرب کی خدمات پر ایک بڑا سیمینار منعقد ہوگا۔ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اس سیمینار کی منظوری دے دی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں