کراچی : ڈیفنس میں پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث ملزم خرم کو بیرون ملک فرار میں مدد کرنے والے برادر نسبتی کی بھی ویڈیو سامنے آگئی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس میں پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث ملزم خرم کے برادر نسبتی کی ویڈیو سامنے آگئی۔
جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ واردات کے کچھ دیر بعد ملزم خرم کا برادر نسبتی عامر قادر اپنی گاڑی میں رات 12بج کر18منٹ پر اس کے گھر آیا اور وہاں سے ملزم کا سوئیڈش پاسپورٹ اور سفری بیگ لیا۔
عامرقادرکواس تمام کام میں صرف 6 منٹ لگے اور 12بج کر24منٹ پرعامرقاد روہاں سے روانہ ہوگیا۔
تحقیقات کےمطابق ملزم خرم واردات کے فوراً بعد کلفٹن میں اس کے ریسٹورنٹ گیا اور خرم نثار کے کہنے پر ہی اس کا برادرنسبتی عامرقادر اس کے گھر آیا۔
پولیس نے عامر قادر کا یکم دسمبر تک جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا، پولیس کے مطابق عامر قادر واردات میں مرکزی سہولت کار ہے۔