ہفتہ, دسمبر 14, 2024
اشتہار

شہر میں سردی کی نئی لہر داخل ہوگی، محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شہر میں چلنے والی ہواؤں نے موسم مزید سرد کردیا، محکمہ موسمیات نے موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں رواں سال ہونے والی سردی نے گزشتہ کئی برسوں کا ریکارڈ توڑ دیا ہے، محکمہ موسمیات نے موجودہ درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ صبح سے چلنے والی ہواؤں کے باعث موسم مزید سرد ہوگیا، شہر میں 12 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔

- Advertisement -

محکمہ موسمیات کی جانب سے آج دن میں موسم خشک اور رات کو سرد رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق دن میں درجہ حرارت 24 سے 26 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے جبکہ دن میں ہوا 30 سے 35 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چلے گی اور چہر میں کل سے سردی کی نئی لہر داخل ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں