تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

دبئی: نئے سال کی آمد کا جشن کن مقامات پر ہوگا؟ اعلان ہوگیا

دبئی: متحدہ عرب امارات کی انتظامیہ نے نئے سال کے جشن اور آتش بازی کے مقامات کا اعلان کردیا۔

متحدہ عرب امارات نئے سال کے جشن کے حوالے سے دنیا بھر میں شہرت رکھتا ہے یہی وجہ ہے کہ دبئی، ابوظہبی اور شارجہ میں نئے سال کی آمد پر سیاحوں کا سمندر امڈ آتا ہے جہاں تمام ہوٹلز کی پیشگی بکنگ کر لی جاتی ہے اور بلند عمارتوں پر آتش بازی کا خوبصورت مظاہرہ بھی کیا جاتا ہے۔

موسیقی، روشنی اور آتش بازی کو دیکھتے ہوئے اگر دبئی کو مشرق وسطیٰ کا پیرس کہا جائے توغلط نہ ہوگا کیونکہ یہاں دنیا بھر سے ہر رنگ و نسل اور زبان بولنے والا شخص موجود ہوتا ہے۔

متحدہ عرب امارات کے منتظمین کی جانب سے گزشتہ سالوں کی طرح امسال بھی شاندار آتش بازی کا اہتمام کیا جائے گا، اس ضمن میں حکام نے مختلف مقامات کا اعلان کیا گیا جہاں پر نئے سال کی مناسبت سے تقریبات منعقد کی جائیں گی۔

اس ضمن میں دبئی کی بلند و بالا عمارت برج الخلیفہ پر اکتیس دسمبر کی رات ایل ای ڈی لائٹس کا زبردست شو منعقد کیا جائے گا بعد ازاں شاندار آتشبازی بھی ہوگی۔

مقامی انتظامیہ کی جانب سے انتظامات کے پیش نظر عمارت کی طرف آنے والے تمام راستے ٹریفک کے لیے بند کردیے جائیں گے۔

اسی طرح الجمیرہ، برج العرب اور دبئی فیسٹیول سٹی میں بھی شاندار تقاریب کا انعقاد کیا جائے گا جن میں ایک محتاط اندازے کے مطابق ہزاروں کی تعداد میں مقامی اور غیر ملکی سیاح شرکت کریں گے۔

علاوہ ازیں دبئی فریم کے مقام پر تین منٹ کا لیزر لائٹ شو منعقد کیا جائے گا، دبئی فاؤنٹین، دبئی ساحل سمندر پر بھی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -