ہفتہ, جنوری 4, 2025
اشتہار

سال نو پر ہوائی فائرنگ اور آتش بازی کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : سٹی ڈویژن پولیس نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے مختلف مقامات سے سال نو پر ہوائی فائرنگ اور آتش بازی کرنے والے 16 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سال نو پر ہوائی فائرنگ اورآتش بازی کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ کردیا گیا، سٹی ڈویژن پولیس نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے مختلف مقامات سے 16 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس نے بتایا کہ شاد باغ پولیس نے کریک ڈاؤن کرکےغیر قانونی اسلحہ رکھنے والے15 ملزمان کو گرفتار کیا اور شراب فروشی کے مرتکب 11ملزمان کو پابند سلاسل کر کے 154لیٹر شراب برآمد کرلی۔

- Advertisement -

پولیس کا کہنا تھا کہ کریک ڈاون موچی گیٹ پولیس نے 4 ملزمان سے لاکھوں مالیت کی آتش بازی کا سامان برآمد کیا ، گرفتار ملزمان میں عمران، عدیل، روزی خان اور عظیم سمیت دیگر شامل ہیں۔

اس کے علاوہ شاہدرہ سے 5، اسلام پورہ سے 2 ،راوی روڈ ،شاہدرہ ٹاؤن اور اکبری گیٹ سے ایک ایک ملزم گرفتار کیا جبکہ گوالمنڈی پولیس نے کاروائی کے دوران 2 ملزمان کو گرفتار کرکے ملزمان کےقبضےسےبھاری مقدار میں اسلحہ اور آتش بازی کا سامان برآمد کرلیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں