تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

‏’سالِ نو کا تحفہ! ایل پی جی 6 روپے سستی’‏

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نئےسال کاتحفہ! ایل پی جی کی فی ‏کلو قیمت میں6 روپے تک کمی کر دی۔

اپنے ٹوئٹر بیان میں فوادچوہدری نے لکھا کہ صحت کارڈ کے بعد حکومت نے نئے سال کے تحفے ‏کے طور پر ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں چھ روپے تک فی کلو کمی کر دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سے ملک کی 72% آبادی جو پائپ گیس سے محروم ہے اس کو براہ راست ‏فائدہ ہو گا آئندہ سال میں توانائ اور کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں واضع کمی دیکھنے ‏میں آئے گی۔

واضح رہے کہ ایل پی جی کی قیمت میں 6روپے فی کلو اور گھریلو سلنڈر 70روپے اور کمرشل ‏سلنڈر کی قیمت میں 268روپے کمی کر دی گئی۔

اوگرا نے ایل پی جی کی نئی قیمتوں سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق اب ‏ایل پی جی گھریلو سلنڈر2390سے کم کر کے 2321 اور کمرشل سلنڈر 9197روپے سے کم ہو ‏کر8929 روپے ہوگیا۔

ایل پی جی کی پیداواری قیمت میں 5043روپے فی میٹرک ٹن کمی ہوئی ہے جس کے بعد 133476 ‏روپے فی میٹرک ٹن سے کم ہو کر 128433روپے فی میٹرک ٹن ہوگئی۔

مارکیٹ میں ایل پی جی 207روپے فی کلو دستیاب رہے گی۔سردی کے آتے ہی قدرتی گیس کا شاٹ ‏فال شروع ہوجاتا ہے۔

Comments

- Advertisement -