پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

نیویارک کے جان ایف کینیڈی ائیر پورٹ کے اندر فائرنگ، ائیر پورٹ سیل

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک: جان ایف کینیڈی ائیر پورٹ پر فائرنگ کی اطلاع کے بعد ائیر پورٹ کو مکمل طور پر سیل کردیا گیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق نیویارک کے جان ایف کینیڈی ائیر پورٹ کے اندر فائرنگ کی آوازیں سنی گئی، جس کے بعد سیکیورٹی اداروں نے ائیرپورٹ کا محاصرہ کرلیا ہے جبکہ ایئرپورٹ کے ٹرمینل کو بھی خالی کرالیا گیا۔
airpot-2

فائرنگ کے بعد مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور ائیرپورٹ پر افراتفری مچ گئی۔

airport-1

ایئرپورٹ آنے والی پروازوں کا رخ موڑ کر دوسرے شہروں میں منتقل کردیا گیا ہے، آخری اطلاعات تک فائرنگ کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی۔ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں ۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں