اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

کرائسٹ چرچ: مساجد پر حملہ کرنے والا دہشت گرد عدالت میں پیش

اشتہار

حیرت انگیز

کرائسٹ چرچ: نیوزی لینڈ میں مساجد پر حملہ کرنے والے دہشت گرد ٹیرنٹ کو عدالت میں پیش کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق 28 سالہ دہشت گرد ٹیرنٹ پر پولیس نے قتل کا الزام عائد کردیا، حملہ آور پر مزید الزامات بعد میں لگائیں جائیں گی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ کرائسٹ چرچ سانحے کے مرکزی ملزم کا 5اپریل تک ریمانڈ منظور کرلیا گیا، حملے میں ملوث مرکزی ملزم سمیت 4افراد پولیس کی زیرحراست میں ہیں۔

- Advertisement -

یاد رہے نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں 2 مساجد میں مسلح افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی، حملے میں اب تک 40 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں، حملہ آوروں نے النور مسجد اور لِین وڈ میں نماز جمعے کے دوران نمازیوں کو نشانہ بنایا۔

دنیا بھر میں اس حملے کی شدید مذمت کی جارہی ہے، جبکہ سوشل میڈیا پر صارفین بھی شدید غم وغضے کا اظہارکررہے ہیں۔

وزیراعظم نیوزی لینڈ جیسنڈا آرڈرن نے فائرنگ واقعے کے بعد ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے دہشت گرد حملے کی مذمت کی اور کہا آج نیوزی لینڈ کی تاریخ کاسیاہ ترین دن ہے ، ملزم سے تحقیقات جاری ہیں، فی الحال تفصیلات نہیں بتاسکتے۔

کرائسٹ چرچ حملہ مسلمان مخالف کارروائی ہے، ترک صدر طیب اردگان

جیسنڈا آرڈرن کا کہنا تھا کہ ایسے پُر تشدد واقعات کی نیوزی لینڈمیں کوئی جگہ نہیں، متاثرہ علاقےمیں شہری گھروں میں رہیں۔

حکام کے مطابق کرائسٹ چرچ مسجد میں فائرنگ کرنے والا لڑکا آسٹریلیوی شہری ہے، حملہ آور کی عمر28 سال ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں