تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

’پاکستان کے کھانے اور لوگ بہت اچھے ہیں‘

نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے دورہ پاکستان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہاں کا کھانا اور لوگ بہت اچھے ہیں۔

سیریز جیتنے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کین ولیمسن نے کہا کہ دونوں ٹیموں کےدرمیان ون ڈے سیریز کافی اچھی رہی سیریز میں دونوں ٹیموں نے اچھا مقابلہ کیا۔

کین ولیمسن نے کہا کہ آج کے میچ میں فلپس کی اننگز بہت شاندار تھی، بریسویل نے پوری سیریز میں شاندار آل راؤنڈ پرفارمنس دکھائی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان آکر سیریز کھیلنا اور جیتنا ہمارے لیےخوش آئند ہے ہمیں کافی مثبت چیزیں ملیں، ہوٹل، کھانا اور پاکستان کےلوگ بہت اچھےہیں۔

میچ کے بعد قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ’گلین فلپس نے میچ کو یکطرفہ کردیا، ہماری چالیس اوور کے بعد وکٹیں گریں۔

انہوں نے کہا کہ امید کررہے تھے کہ آج موسم کی وجہ سے ٹرن ملے گا لیکن ایسا نہ ہوسکا، فخر زمان نے شاندار سنچری اسکور کی اور محمد رضوان نےبھی 77 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔

Comments

- Advertisement -