ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

کراچی ٹیسٹ کے اختتام پر کیوی کپتان نے کیا کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: نیوزی لینڈ ٹیسٹ ٹیم کے کپتان ٹم ساؤتھی کراچی ٹیسٹ ڈرا ہونے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیریز جیت جاتے تو بہت خوشی ہوتی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی ٹیسٹ کے اختتام پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیوی ٹیم کے قائد نے کہا کہ سرفراز احمد نے پوری سیریزمیں ہمارے لیےمشکل پیدا کی، انہوں نے بہت شاندار بلے بازی کی۔

کیوی کپتان نے پاکستانی فاسٹ بولر نسیم شاہ کی بیٹنگ کی بھی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سرفراز احمد کے آؤٹ ہونے پر نسیم شاہ نے مشکل وقت میں اچھی بلے بازی کی اور ہمیں وکٹ لینے سے روکے رکھا۔

یہ بھی پڑھیں: سرفراز احمد نے کراچی ٹیسٹ بچالیا، سیریز برابر

ٹم ساؤتھی نے کہا کہ کراچی ٹیسٹ ڈرا ہونے کا جتنا افسوس ہمیں ہے اتنا ہی پاکستان ٹیم کو بھی ہوگا، اگر ہم فتح حاصل کرلیتے تو بہت خوشی ہوتی، اب تمام تر توجہ ون ڈے سیریز پر مرکوز کرینگے۔

نیوزی لینڈ کے کپتان نے کہا کہ اس ٹور سے بہت کچھ سیکھا، انجوائے بھی بہت کیا۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم میں چار سال بعد کم بیک کرنے والے سرفراز احمد نے کراچی ٹیسٹ بچاکر ٹیم کو سیریز کی شکست سے بچایا، جس کے بدولت پاکستان نے ہوم گراؤنڈ میں مسلسل دو ٹیسٹ سیریز ہارنے کے بعد تیسری سیریز بچائی اور کیوی ٹیم کا پاکستان میں ٹیسٹ سیریز جیتنے کا خواب چکنا چورکیا۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان نے چار سال بعد ٹیم میں شمولیت پر مہر ثبت تصدیق کرتے ہوئے شاندار سینچری جڑی، سرفراز نے سعود شکیل کے ساتھ 43 اوورز تک کیوی ٹیم کا امتحان لیا، اس دوران دونوں کے درمیان 123 رنز کی شراکت داری بھی قائم ہوئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں