جمعرات, جنوری 16, 2025
اشتہار

سرفراز احمد نے کراچی ٹیسٹ بچالیا، سیریز برابر

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: قومی ٹیم میں چار سال بعد کم بیک کرنے والے سرفراز احمد نے کراچی ٹیسٹ بچاکر ٹیم کو سیریز کی شکست سے بچالیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق کپتان سرفراز احمد کی بدولت پاکستان نے ہوم گراؤنڈ میں مسلسل دو ٹیسٹ سیریز ہارنے کے بعد تیسری سیریز بچالی اور کیوی ٹیم کا پاکستان میں ٹیسٹ سیریز جیتنے کا خواب چکنا چور کردیا۔

ٹیسٹ میچ کے آخری روز سرفراز احمد کیوی ٹیم سامنے چٹان بن گئے، قومی ٹیم کے سابق کپتان نے چار سال بعد ٹیم میں شمولیت پر مہر ثبت تصدیق کرتے ہوئے شاندار سینچری جڑی، سرفراز نے سعود شکیل کے ساتھ 43 اوورز تک کیوی ٹیم کا امتحان لیا، اس دوران دونوں کے درمیان 123 رنز کی شراکت داری بھی قائم ہوئی۔

- Advertisement -

سعود شکیل نے 146 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 32 رنز اسکور کئے، سعود شکیل کے میدان بدر ہونے پر سرفراز نے آغا سلمان کے ساتھ کراچی ٹیسٹ بچانے کی ایک اور کوشش کی، آغا سلمان نے بھی سابق قائد کا خوب ساتھ دیا اور کیوی بولرز کے ہر وار کو ناکام بنایا۔

سرفراز اور آغا سلمان کے درمیان ساتویں وکٹ پر 70 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی، آغا سلمان نے 40 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 30 رنز بنائے۔

یہ بھی پڑھیں:  کراچی ٹیسٹ، سرفراز احمد کی شاندار سنچری

جب امپائرز نے باہمی مشاورت سے کراچی ٹیسٹ ختم کرنے کا اعلان کیا تو اس وقت پاکستان کو جیت کے لئے 17 رنز جبکہ نیوزی لینڈ کو صرف ایک وکٹ درکار تھی۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے مچل بریسول نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ایش سودھی اور ٹم ساؤتھی نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل کھیل کے چوتھے روز نیوزی لینڈ نے اپنی دوسری اننگ 277 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کرکے پاکستان کو جیت کے لیے 319 رنز کا ہدف دیا تھا۔

مہمان ٹیم کی جانب سے ٹام بلنڈل، بریسیول اور ٹام لیتھم نے نصف سنچریاں اسکور کیں تھیں، قومی ٹیم کے پانچوں بولرز نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں