بدھ, جون 26, 2024
اشتہار

ٹی 20 ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ نے پاپوانیوگنی کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

ٹی 20 ورلڈ کپ کے 39ویں میچ میں نیوزی لینڈ ںے پاپوانیوگنی کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

گروپ سی کے میچ میں پاپوانیوگنی کی ٹیم کی جانب سے دیا گیا 79 رنز کا ہدف نیوزی لینڈ نے 12.2 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

ڈیون کانوے 35 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، کپتان کین ولیمسن نے 18 اور ڈیرل مچل نے 19 رنز کی اننگز کھیلی۔ فن ایلن بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، رچن روندرا 6 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

- Advertisement -

پاپوانیوگنی کی جانب سے موریا نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

نیوزی لینڈ نے پاپوا نیو گنی کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے پاپوا نیو گنی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

ٹم ساؤتھی نے نیوزی لینڈ کو اننگز کے دوسرے اوور میں ہی پاپوانیوگنی کے اوپنر ٹونی اورا کو صرف ایک رن پر آؤٹ کرکے وکٹیں گرانے کا سلسلہ شروع کیا۔
کپتان اساد ولا نے 16 گیندوں کا سامنا کرکے صرف 6 رنز بنائے اور لوکی فرگوسن کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

چارلس امینی نے سب سے زیادہ 17 رنز بنائے اور ٹیم کا اسکور 41 رنز تک پہنچایا، جس کے بعد سیسی بائیو بھی آؤٹ ہوئے جنہوں نے 12 رنز بنائے تھے۔

پاپوا نیوگنی کے لیے 14 رنز بنانے والے نورمین وانوا دوسرے سرفہرست بیٹر رہے اور دیگر بیٹرز مختصر اسکور پر آؤٹ ہوئے اور آخری اوور کی چوتھی گیند پر پوری ٹیم 78 رنز بنا کر ڈھیر ہوئی۔

کیوی بولرز نے ناتجربہ کار ٹیم کے خلاف اچھی کارکردگی دکھائی، ٹرینٹ بولٹ، ٹم ساؤتھی اور اش سودھی نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ لوگی فرگوسن نے سب سے زیادہ 3 وکٹیں اپنے نام کیے۔

واضح رہے گروپ سی کی دونوں ٹیمیں ایونٹ کے پہلے مرحلے سے باہر ہوگئیں ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں