ویلنگٹن: نیوزی لینڈ کی سابق وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے بالآخر اپنے درینہ دوست کلارک گیے فورڈ کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں۔
خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق 43 سالہ جیسنڈا آرڈرن اور 47 سالہ کلارک گیے فورڈ کی شادی کی نجی تقریب ہفتے کے روز منعقد کی گئی۔
جوڑے کی شادی سال 2022 کے شروع میں ہونی تھی لیکن عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث اس کو منسوخ کیا گیا۔ جیسنڈا آرڈرن 2017 میں بائیں بازو کی سیاست اور قیادت میں خواتین کیلیے عالمی آئیکن بنی تھیں۔
جیسنڈا آرڈرن نیوزی لینڈ کی اُن دو خواتین سیاست دانوں میں سے ایک ہیں جو اقوام متحدہ کے اجلاس میں بیٹی کے ہمراہ شریک ہوئی تھیں۔
شادی کی تقریب کی بات کریں تو اس میں 50 سے 75 مہمانوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر سابق وزیر اعظم نے سفید اور دلہے نے سیاہ رنگ کے خوبصورت لباس کا انتخاب کیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر میں جوڑے کو انتہائی خوش دیکھا جا سکتا ہے۔ تقریب میں نیوزی لینڈ کے موجودہ وزیر اعظم اور قائد حزب اختلاف نے شرکت کی۔