جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

نیوزی لینڈ: لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر وزیر صحت کی تنزلی

اشتہار

حیرت انگیز

ویلنگٹن: نیوزی لینڈ کی کی وزیراعظم نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر وزیر صحت کی تنزلی کردی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ کے وزیر صحت ڈیوڈ کلارک نے لاک ڈاؤن سے متعلق احکامات دیے اور عوام کو خبردار کیا کہ وہ اس پر عمل کریں۔

عوام کو احکامات دینے کے بعد وزیر صحت اپنے اہل خانہ کے ہمراہ سیر و تفریح کے لیے نکل گئے، اُن کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو ڈیوڈ کلارک نے اپنی غلطی کا اعتراف کیا۔

- Advertisement -

ڈیوڈ کلارک نے اپنی غلطی پر معافی مانگی اور خود کو بے وقوف قرار دیتے ہوئے وزیراعظم جیسنڈا آرڈن کو اپنا استعفیٰ ارسال کیا۔

مزید پڑھیں: لاک ڈاؤن: گھر سے نکلنے والے شہری گینڈے کے خوف سے بھاگنے پر مجبور

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے وزیر صحت کا استعفیٰ منظور نہیں کیا اور سزا کے طور پر اُن کی تنزلی کردی۔

جیسنڈا آرڈن کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ کرونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والی صورت حال کے پیش نظر ڈیوک کلارک کا استعفیٰ منظور نہیں کیا گیا، جیسے ہی حالات معمول پر آئیں گے انہیں عہدے سے برطرف کردیا جائے گا۔

یاد رہے کہ نیوزی لینڈ میں اب تک کرونا کے 1160 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جن میں سے 14 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران نیوزی لینڈ میں 54 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ ابھی تک دوران علاج ایک مریض کی ہلاکت ہوئی، اسی طرح صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد اضافے کے بعد 241 تک پہنچ گئی ہے۔

واضح رہے کہ چین کے صوبے ہوبے کے شہر ووہان سے پھیلنے والا کرونا وائرس دنیا کے 209 ممالک میں پہنچ چکا ہے اور اس نے اب تک 13 لاکھ 65 ہزار سے زائد لوگوں کو متاثر کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر اسکاٹ لینڈ کی چیف میڈیکل افسر مستعفی

دنیا بھر میں کرونا کی وجہ سے مرنے والے افراد کی تعداد 76 ہزار 507 جبکہ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 92 ہزار 467 تک پہنچ گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں