جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی: بھارت اورنیوزی لینڈ آج ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گے

اشتہار

حیرت انگیز

ناگپور: ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں ٹائٹل کی جنگ آج سے باقاعدہ طورپرشروع ہوگی، سپرٹین مرحلے کا پہلا سنسنی خیز معرکہ میزبان بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان ناگپور میں کھیلا جائے گا۔

زور دار بیٹنگ، لاجواب بولنگ اور کمال کردینے والی فیلڈنگ ۔ ۔ یہ تینوں شعبے نیوزی لینڈ کو تمام ٹیموں سے مختلف کردیتے ہیں۔

گپتل، ولیمسن، ٹیلر ، اینڈرسن پر مشتمل بیٹنگ زوردار ہے، نیوزی لینڈ کی فاسٹ بولنگ کا بھی کوئی جواب نہیں جس کے سبب میزبان ٹیم کو مشکلات پیش آسکتی ہیں۔

- Advertisement -

دوسری جانب بھارت اپنی سرزمین پردوسری بارٹائٹل جیتنے کے لئے فیورٹ ہے، بھارت کا ایک کھلاڑی ویرات کوہلی ٹیم کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔

بھارت کی فاسٹ بولنگ ان کی کمزور کڑی ہے، وہ اسپنرزپرانحصار کریں گے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام سات بجے شروع ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں