اشتہار

نیوزی لینڈ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو زرتلافی ادا کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے گزشتہ سال ستمبر  میں اچانک دورہ ختم کرنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے نقصان کا ازالہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے گزشتہ برس ستمبر میں پاکستان کا دورہ کیا تھا، تاہم راولپنڈی میں کھیلے جانے والے پہلے ایک روزہ میچ کے آغاز سے عین قبل ناقابل بھروسہ سیکیورٹی خدشات کو  جواز بنا کر مہمان ٹیم نے وطن واپسی کا اعلان کردیا تھا۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے اچانک دورہ ملتوی کرکے واپس جانے پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے نقصان کا ازالہ وصول کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

- Advertisement -

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ سے ہونے والا نقصان کا زرتلافی وصول کیا جائے گا، اس کیلئے ہمیں آئی سی سی میں بھی جانے کی ضرورت پڑی تو گریز نہیں کریں گے۔

تاہم اب نیوزی لینڈ نے دورہ پاکستان ختم کرنے پر پی سی بی کو زرتلافی ادا کردیا ہے، پی سی بی کی جانب سے یہ نہیں بتایا گیا کہ نیوزی لینڈ کی جانب سے کتنی رقم ادا کی گئی ہے، تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ کئی ملین ڈالر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈکپ سے قبل پاکستان کا سہ ملکی سیریز کھیلنے کا امکان

دوسری جانب نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم آئندہ برس مئی میں اضافی 10 وائٹ بال میچز کے لیے بھی ٹور کریں گے، اس میں 5 ون ڈے اور اتنے ہی ٹی ٹوئنٹی شامل ہیں، بورڈ کو اس سے بھی بھاری منافع ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں